نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ارشاد گرامی ہے:
اللہ تعالیٰ نے میرے بھائی علی بن ابی طالبؑ کو ایسی بلند فضیلتیں عطا فرمائی ہیں،جن کا شمار سواۓ اللہ عزوجل کے، کوئی نہیں کر سکتا۔ جو شخص علیؑ کی کسی فضیلت کو قلم بند کرے،جب تک اس تحریر کا ایک حرف بھی باقی رہے،فرشتے اس کے لیے مسلسل مغفرت کی دعائیں کرتے رہتے ہیں۔
جو شخص علیؑ کی فضیلت پر مشتمل کوئی بات سنے، اللہ تعالیٰ اس کے ان گناہوں کو بخش دیتا ہے، جو اس نے اپنے کانوں سے کیے ہوں۔ اور جو شخص اس تحریر کو دیکھے جس میں علیؑ کی فضیلت درج ہو، اللہ تعالیٰ اس کی ان خطاؤں کو معاف فرما دیتا ہے جو اس نے اپنی آنکھوں سے کی ہوں۔ بحار الانوار، جلد ۳۸، صفحہ ۱۹۶
کوئی تبصرہ نہیں! سب سے پہلا تبصرہ کرنے والے بنیں۔