کُمیل بن زیاد رحمۃ اللہ علیہ، حضرت امیرالمؤمنین علی علیہ السلام کے وفادار اور جان نثار اصحاب میں شمار ہوتے ہیں، ایک شجاع سپاہی، نڈر مجاہد اور زہد و عبادت میں اپنی مثال آپ۔
امام علیؑ کے بعض اقوال سے اندازہ ہوتا ہے کہ کمیل ان خاص رازداروں میں شامل تھے، جنہیں مولاؑ نے اپنے باطنی علوم اور حکمتوں میں شریک فرمایا۔ خلافت امیرالمؤمنینؑ کے دوران، آپ کو کچھ عرصے کے لیے شہر “ہیت” کا گورنر مقرر کیا گیا، جو آپ کی دیانت، بصیرت اور اعتماد کا ثبوت ہے۔
امیرالمؤمنینؑ کی شہادت کے بعد بھی کمیلؒ کی وفاداری اہل بیت علیہم السلام سے متزلزل نہ ہوئی۔ وہ تا دم آخر ولایت علیؑ کے عاشق اور صداقت کے علَم بردار رہے، یہاں تک کہ اسی محبت و وفا کے جرم میں، سن ۸۲ ہجری میں، بدنام زمانہ ظالم حجاج بن یوسف ثقفی کے حکم پر شہید کر دیے گئے۔
کوئی تبصرہ نہیں! سب سے پہلا تبصرہ کرنے والے بنیں۔