علیؑ عظیم علیؑ، صاحبِ غدیر علیؑ
رسولِ پاکؐ کے عشاق کا امیر علیؑ
نماز، روزہ و حج و زکوٰۃ سب ہیں بجا
مگر غدیر میں حارث پہ قہرِ رب ہے گواہ
رضا و قہرِ الٰہی میں ہے لکیر علی
علی عظیم علی، صاحبِ غدیر علی
بس ایک جملے میں سمٹی نبی کی کل اجرت
جو یہ نہ کہتے تو بیکار تھی سبھی محنت
تمہارا پیر علی ہے مرا وزیر علی
علی عظیم علی صاحبِ غدیر علی
علیؑ کی ہمسری کرتے ہو چار یارو سے ؟
علیؑ کا رتبہ ذرا پوچھو بارہ والو سے
کہاں کے چار؟ ہے بارہ میں بینظیر علیؑ
علیؑ عظیم علیؑ، صاحبِ غدیر علیؑ
اِدھر یہ فقر کہ ٹکڑے ہوں جوکے سوکھے ہوئے
اُدھر یہ حالِ سخاوت کہ ” ھل اتیٰ” اترے
خدا بھی جس کا کرے شکر وہ فقیر علیؑ
علیؑ عظیم علیؑ، صاحبِ غدیر علیؑ
نہ مال و زر کی ہوس ہو گی اور نہ موت کا ڈر
بتا رہا ہے یہ کرب و بلا میں خوں کا اثر
وہ حرؑ بنے گا ہے جس شخص کا ضمیر علیؑ
علیؑ عظیم علیؑ، صاحبِ غدیر علیؑ
لگانا شوق سے پھر ہم پہ کفر کے فتوے
مگر یہ بات ذرا پوچھو شیخ سے پہلے
ہے کون کون سی ہستی کا دستگیر علیؑ!
علیؑ عظیم علیؑ، صاحبِ غدیر علیؑ
ہلاکتوں سے بچا کر علیؑ نے اُس سے کہا
ترے نصیب میں لکھتا نہیں میں تیرا برا
اگرچہ لوح و قلم پہ بھی ہے قدیر علیؑ
علیؑ عظیم علیؑ، صاحبِ غدیر علیؑ
فرشتے آئیں گے جس دم لحد میں کھولے حساب
کرے گا ایک ہی جملے میں زیدیؔ بند کتاب
علیؑ امام ہے میرا، ہے میرا پیر علیؑ
علیؑ عظیم علیؑ، صاحبِ غدیر علیؑ
رسولِؐ پاک کے عشاق کا امیر علیؑ

کوئی تبصرہ نہیں! سب سے پہلا تبصرہ کرنے والے بنیں۔