اے میثم کو زور بیاں دینے والے
مجھے تر زباں دے زباں دینے والے
مری فکر کو شہ پر قدسیاں دے
سلیماں کو تخت رواں دینے والے
علی کی ولایت سے انکار کیسا
زباں دے چکے ہیں زباں دینے والے
علی تھے گلدستہ کن فکاں پر
خدائی میں پہلی اذان دینے والے
ملیں گے فقط خانۂ فاطمہ میں
فقیر وں کو کون و مکاں دینے والے
صحابہ کہاں اور کہاں آل احمد
کہاں لینے والے کہاں دینے والے
بتائے کوئی شام ہجرت کہاں تھے
نبی کے اشاروں پہ جاں دینے والے
اٹھاتے نہیں کیوں نبی کا جنازہ
کہاں مرگئے بیٹیاں دینے والے
فدک کے لیے پیش حاکم کھڑے ہیں
اک آنسوپہ باغ جناں دینے والے
فدک تو امام زمانہ ہی لیں گے
ہیں یہ لوگ ایسے کہاں دینے والے
سر دار میثم کو تنہا نہ سمجھو
ابھی اور ہیں امتحاں دینے والے
دعائے ملک ہے در فاطمہ پر
سلامت رہیں روٹیاں دینے والے
بتائیں وہاں بھی کوئی کربلا ہے
ہمیں دعوت آسماں دینے والے
کوئی تبصرہ نہیں! سب سے پہلا تبصرہ کرنے والے بنیں۔